ہندوستان اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے نسل پرستی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا

Taasir Urdu News Network | Sydney (Australia)  on  27-November-2020

سڈنی: ہندوستانی اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیموں نے تین ون ڈے میچوں کے پہلے میچ کے دوران آج سڈنی کرکٹ گراونڈ (ایس سی جی) میں ننگے پاوں دائرہ بناکر نسل پرستی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ آسٹریلیائی کرکٹ نےننگے پاوں دائرہ قبائلی کلچر سے مزید وابستہ ہونے کے لئے بنایاگیا۔ اسسے قبل قومی خواتین ٹیم ، ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) کلبوں نے پہلے ہی گول دائرہ بناکر احتجاج درج کرایا تھا۔پہلے میچ میں آسٹریلیائی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔