15 کو این ڈی اے کی اہم میٹنگ وزیر اعلیٰ کے نام پر ہوگا فیصلہ

Taasir Urdu News Network | Patna  (Bihar)  on 13-November-2020

پٹنہ: راجدھانی پٹنہ میںجمعہ کو نتیش کمار کے گھر پر این ڈی اے کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ا?ج شام کو بہار کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ 15 نومبر کو ساڑھے 12 بجے این ڈی اے کے تمام ایم ایل اے کی مشترکہ میٹنگ ہوگی اور اس کے بعد مزید فیصلہ لیا جائے گا۔ اس سے قبل آج این ڈی اے ، جے ڈی یو ، بی جے پی ، ہم اور وی آئی پی کے لیڈر نتیش کمار کے گھر میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے پہنچے۔ واضح ہو کہ آج بہار کابینہ کی میٹنگ میں موجودہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز کو منظور کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کی میعاد 29 نومبر تک ہے۔ لیکن بہار میں اسمبلی انتخابات ختم ہوچکے ہیں۔لہذاپہلے تحلیل کرنے کی تجویز پر پہلے مہر لگ سکتی ہے۔ واضح ہوکہ جمعرات کو وزیر اعلی نتیش کمار نے صحافیوںکے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ان کی کوئی ذاتی خواہش نہیں ہے۔ ان کا کوئی دعوی بھی نہیں ہے ، لیکن این ڈی اے کوئی فیصلہ لیتی ہے تو ہم اس کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلی پر فیصلہ این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ہوگی۔ یہ میٹنگ کب ہوگی اس پر بھی جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ 16 نومبر کو حلف برداری تقریب کی قیاس ا?رائیوں پر وزیر اعلی نے کہا کہ ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس سوال پر نتیش کمار نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آ ئے تھے تو ہم پہلی بار 88 ایم ایل اے کے ساتھ رہیں۔ دوسری بار 115 ممبران اسمبلی لائے اور 2015 میں 101 پر لڑکر 71جیتے۔