ملک بھر سے

احمدآباد، سوراشٹر، سورت میں تین دن تک موسم ابر آلودرہے گا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Ahamdabad  (Gujrat)  on  11-December-2020

احمد آباد: محکمہ موسمیات نے گجرات کے کئی علاقوںمیں تین دن تک بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ آج گجرات کے کچھ حصوں میں بارش ہوئی ہے۔ احمد آباد کے گھاٹلودیا ، چاندلودیا ، گروکل ، سیٹلائٹ ، ایس جی ہائی وے ، گاندھی نگر ، سرس پور میں ہلکی بارش ہوئی۔ دوسری طرف ، جوناگڑھ ، بھاو نگر ، سورت ، وڈوڈرا جیسے علاقوں میں بارش ہوئی۔ جوناگڑھ کا ناگر پنت صبح سے ہی ابر آلود تھا اور دوپہرمیں آسمان میںکالے بادل چھائے ہوئے تھے۔ شام کو وڈوڈرا میں بھی بارش ہوئی۔ دوسری طرف ، ضلع بھروچ کے کسانوں کو بارش کے سبب فصلوں کے نقصان کا خدشہ ہے۔ سوراشٹر کے سات اضلاع ، جنوبی گجرات کے 5 اضلاع اور وسطی گجرات کے 3 اضلاع میں غیر موسمی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر موسمی بارش نے کسانوں کو نیند اڑا دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper