Taasir Urdu News Network | Bhagalpur (Bihar) on 24-December-2020
بھاگلپور: سابق وزیراعظم ہند آنجہانی چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر راشٹریہ جنتادل بھاگلپور کی جانب سے کسان دیوس کا انعقاد ضلع صدر چندر شیکھر پرساد یادو کی صدارت میں کیا گیا ۔پروگرام میؔ راجد کارکنان نے انجہانی چودھری چرن سنگھ کی تصویر پر گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔شندر شیکھر یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تین ذرعی قوانین لاکر ملک کے کسانوں کا کمر توڑنے کا کام کر رہی ہے اس قوانین کے خلاف کسان آندولن کر رہے ہیں حکومت آندولن کو دبانے کے لئے کڑاکے کی ٹھنڈ میں پانی کی بوچھار کرہی ہے کسانوں پر آنسو گیس چھو ڑے جورہے ہیں لاٹھی چارج کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دیش کی جائداد کو پونجی وادی طبقوں کے ہاتھوں بیچنے جارہی ہے ۔سابق ممبر اسمبلی فرندر چودھری سنجے سنگھ ضلع سابق ضلع صدر کیدارناتھ یادو محمد عثمان خازن سچیدانند شرما میڈیا انچارج منجیت ٹھاکر مہانگر یوا صدر پروین یادو یوا رجد صدر پرمکھ رحمت الدین محمد مرغوب کجریلی پنچایت سمریا کے پنچایت سمیتی ممبر علی رضا محمد انور ارشاد فتحپوری اروند یادو جگدیشپور بلاک راجد صدر غلام شبیر عرف پپو سبور بلاک صدر گڑو یادو گوراڈیہ بلاک صدر سجاد عالم عرف بھولو سلطان گنج صدر محمد معراج وغیر سمیت بڑی تعداد میں آر جے ڈی کارکنان موجود تھے ۔