Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

مظفرپور

نئے سال کی آمد سے پہلے 25 لاکھ کی غیر ملکی شراب ضبط

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Muzaffarpur (Bihar)  on  23-December-2020

مظفر پور: ضلع میں محکمہ اکسائز نے نئے سال کے جشن کی تیاری میں لگے لوگوں کے ارمان پر پانی پھیر دیا ہے۔ ذرائع کی مانے تو شراب کا روباری نئے سال کے موقع پر اس بار ضلع میں شراب کی بڑی کھیپ کھپا نے کے فراق میں تھے ۔ لیکن محکمہ اکسائز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھا پہ ماری کر کثیر مقدار میں شراب کے ساتھ ایک ٹرک و ایک زین کار سمیت کاروباری کو پکڑ اہے ۔ معاملہ ضلع کے منیاری تھانہ حلقہ کا ہے ۔ محکمہ کو ملی خفیہ اطلاع کے مطابق کچھ شراب اسمگلر منیا ری تھانہ سے قریب 1 کیلو میٹر کی دوری پر ایک ہیلتھ سنٹر پر شراب کی بڑی کھیپ اتار نے والے تھے۔ یہ اطلاع ملتے ہی محکمہ نے فوری ٹیم تشکیل کر دیر رات چھا پہ ماری کر دی ٹیم کو دیکھ کر شراب کاروباری اپنا باقی مال چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ موقع سے ایک ٹرک پر لدا قریب 300 کارٹن غیر ملکی شراب ضبط کی گئی۔ معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے اکسائز انسپکٹر ابھینو کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نئے سال کے جشن کیلئے سلوٹ گائوں کے کچھ کاروباری ٹرک سے شراب منگا رہے ہیں ۔ ٹیم نے فوراً مذکورہ مقام پر چھاپہ ماری کی جہاں اندھیرے کا فائد ہ اٹھا کر کاروباری بھاگنے میں کامیاب رہے۔

About the author

Taasir Newspaper