Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

نوادہ

کھادی بھنڈار کا افتتاح ہسوا ایم ایل اے نیتو سنگھ کے ذریعہ کیا گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Nawada (Bihar)  on  23-December-2020

نوادہ: نرہٹ روڈ پر بڑی شیوالہ کے قریب کھادی بھنڈار کا افتتاح ہسوا ممبر اسمبلی نیتو سنگھ نے کیا۔ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے دن سے ہی کھادی کپڑوں میں ٪20 کی بڑی رعایت دی جارہی ہے۔ اسی موقع پر نیتو سنگھ نے بتایا کہ باپو کا خواب تھا اسے مکمل کریں گے کھادی کا کپڑا اچھا ہوتا ہے۔ ہم سارے کنبے والے کھادی کا ہی کپڑا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مال اور کھادی اسٹورز کھولنے سے کھادی کپڑا فروخت نہیں ہورہاہے۔ اسے گاوں میں جاکر تشہیر کرنا پڑے گا تبھی لوگ کھادی کپڑوں سے واقف ہوں گے۔ اور لوگ ہمارے کھادی کپڑے کے بارے میں سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اسی کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت گزار نوادہ ضلع آر جے ڈی کے سینئر رہنما منوج کمار منڈل نے کہا کہ کھادی کپڑا ہماری زندگی کے لئے قیمتی ہے اور کھادی کپڑا پہننے سے بڑی بڑی بیماریوں سے محفوظ رہتاہے۔ اس موقع پر کھادی بھنڈار کے ستیہ نارائن پنڈت ، رمیش چندر داس ، چندر پرساد ، اور رام جنتن سنگھ ، رام کمار چوہان ، چندرشیکھر پرساد ، سید قمر حسین ، اننت کمار پانڈے ، گورو جی ، چھوٹو سنگھ ، دھرمیندر دوبے ، چندن کمار ، راہول کمار ، ارجن چوہان ، رام کمار چوہان ، سونسا پنچایت کے مکھیا پپو سنگھ ، میتھلیش یادو ہندوستانی فوجی ، سنیل سنگھ ، وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper