اکٹیہار،رکسول اور دربھنگہ کے درمیان چلیگی میمو ٹرین

Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar)  on  28-December-2020

سمستی پور: محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کو دھیان میں رکھتے ہوئے سمستی پور ریل ڈویژن نے آج سے سمستی پور۔کٹیہار،اور دربھنگہ۔ رکسول کے درمیان ایک۔ایک جاری سواری گاڑی چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔سمستی پور ریل ڈویژن کے چیف کمرشیل منیجر و میڈیا انچارج سرسوتی چندر نے بتایا کہ ٹرین نمبر 03316 سمستی پور۔کٹیہار میمو سواری گاڑی 26 دسمبر سے روزانہ 05.55 بجے سمستی پور سے روانہ ہوگی جو کہ برونی،بیگوسرائے،کھگڑیا کے راستے سبھی چھوٹے بڑے اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے15.35 بجے کٹیہار پہنچیگی۔جبکہ ٹرین نمبر 03315 کٹیہار۔سمستی پور میمو سواری گاڑی مورخہ27 دسمبر سے روزانہ 12.15 بجے کٹیہار سے روانہ ہوگی ۔یہ ٹرین کھگڑیا ،بیگوسرائے،برونی کے راستے سبھی چھوٹے۔بڑے اسٹیشن ہوتے ہوئے 20.01 بجے سمستی پور پہنچیگی۔اسی طرح 05218رکسول۔دربھنگہ ڈیمو سواری گاڑی 26 دسمبر سے روزانہ 10.20 بجے رکسول سے کھلیگی جسکی بیرگنیا ،سیتا مڑھی،جنک پورروڈ کے راستے سبھی اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے 15.30 بجے دربھنگہ پہنچیگی جبکہ 05217 دربھنگہ۔رکسول ڈیمو سواری گاڑی مورخہ 26 دسمبر سے روزانہ 18.35 بجے دربھنگہ سے روانہ ہوگی ۔یہںٹرین جنک پور روڈ،سیتامرھی،بیرگنیا کے راستے سبھی اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے 23.25 بجے رکسول پہنچیگی۔