تلنگانہ میں 609 نئے کورونا کیس، 3 اموات

Taasir Urdu News Network |  Hyderabad  (Telangna)  on  04-December-2020

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 609 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ تین اموات واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1465 ہوچکی ہے جبکہ پازیٹیو کیسس 271492 تک پہنچ گئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 8999 ہے۔ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں 873 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 261028 ہے اور تلنگانہ میں ریکوری کی شرح قومی شرح سے زیادہ ہے۔ تلنگانہ میں 96.14 فیصد ریکوری کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں 53686 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 676 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 114 نئے کیسس درج ہوئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 14، کتہ گوڑم 24، جگتیال 15، جنگاؤں 14، کریم نگر 22، کھمم 24، محبوب آباد 13، منچریال 12، ملکاجگیری 45، ملگ 19، ناگر کرنول 11، نلگنڈہ 23، نظام آباد 10، پدا پلی 15، سرسلہ 15، رنگا ریڈی 48، سنگا ریڈی 12، سدی پیٹ 14، سوریا پیٹ 19، وقار آباد 14، ورنگل رورل 12، ورنگل اربن 29 اور بھونگیر میں 14 کیسس درج ہوئے ہیں۔