دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں زبردست کمی

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on  18-December-2020

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے فعال معاملات کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ کی کمی کی وجہ سے جمعرات کے روز قریب 12 ہزار ہوگئی ہے دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آج یہاں فعال معاملات 1،063 مزید کم ہوکر 12،198 رہ گئے۔دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ، اس عرصے کے دوران 1،363 نئے کیسز کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6،13،357 ہوگئی ہے، جبکہ 2،391 مریضوں کی شفا یابی کے سبب کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد 5،90،977 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ، کورونا ریکوری کی شرح 96 فیصد کے پار یعنی 96.35 فیصد کو عبور کر چکی ہے۔ اس مدت کے دوران ، مزید 35 مریضوں کی اموات کی تعداد 10،182 تک پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح صرف 1.65 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90،354 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کی ٹیسٹ کی تعداد 75.41 لاکھ عبور کر چکی ہے۔ ٹیسٹوں کی اوسط ہر 10 لاکھ آبادی کے لئے 3،96،913 ہے۔راحت کی ایک اور بات یہ ہے کہ ممنوعہ علاقوں کی تعداد میں بھی درج کی گئی ہے۔ دارالحکومت میں اس وقت 6،376 ممنوعہ علاقے ہیں۔