سلم بستی میں منائی گئی کرسمس کی تقریب

Taasir Urdu News Network | Muzaffarpur (Bihar)  on  23-December-2020

مظفر پور: ایک پریاس منچ کی طرف سے بد ھ کو پرانی گدری بہل خانہ روڈ واقع دفتر میں کرسمس کی تقریب منائی گئی۔ منچ کے بانی سنجے رجک نے سانتا کا پوشاک پہن کر بچوں کے درمیان چوکیلٹ اور ماسک تقسیم کیا اور کہا کہ کرسمس آتے ہی بچوں کے اندر ایک الگ ہی خوشی رہتی ہے۔ وہ سانتا کلاز کا انتظار کر تے ہیں کہ وہ آئیں گے توچوک لیٹ اورگفٹ دیں گے۔ لیکن اس بار کورونا انفیکشن کی وجہ کر سبھی پروگرام کو رد کر دیا گیا ۔صر ف بچوں کے درمیان ماسک و چاکلیٹ تقسیم کر یہ تقریب منائی گئی۔ بچوں میں سانتا کلاز کو دیکھ کر ایک الگ ہی خوشی تھی۔ تقریب میں جتیندر مودی ،ریشو،راکیش تیواری وغیرہ بھی موجود رہے ۔