سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت اور تین زخمی

Taasir Urdu News Network | Srinagar  (Jammu Kashmir)  on  29-December-2020

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں منگل کی صبح سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اس کے خاندان کے تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے پتو شے علاقے میں جے این وی کے نزدیک منگل کی صبح ایک گاڑی سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ڈارئیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک نالے میں جا گری۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کے خاندان کے تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق خاتون کی شناخت نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق زونہ بیگم زوجہ عبد الخالق ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نصیر احمد، اُس کی اہلیہ جمیلہ بیگم اور شبینہ اختر شامل ہیں۔