شادی تقریب میں جارہے نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت

Taasir Urdu News Network | Begusarai  (BIhar)  on  11-December-2020

بیگوسرائے: بیگوسرائے میں این ایچ پررفتار کا قہر لگاتار جاری ہے۔ جمعرات کی دیر رات بھی این ایچ 28 کے برونی۔ مظفر پور پر تیگھرا تھانہ علاقہ میں سڑک حادثہ میں بائیک سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں دوسر انوجوان شدید طور سے زخمی ہوگئے جس کا علاج نجی نرسنگ ہوم میں چل رہا ہے۔ متوفی نوجوان کی شناخت سمستی پور ضلع کے مسری گھراری تھانہ علاقہ کے حیرت پور ایلوتھ باشندہ برہم دیو مہتو کا لڑکا لکشمن مہتو کے شکل میں کی گئی ہے۔ جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت دیپک کمار چودھری کے شکل میں کی گئی ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں کنبہ کے افراد نے بتایا کہ لکشمن اور دیپک اپنے گھر سے برونی شادی تقریب میں شامل ہونے کے لئے بائیک سے جارہے تھے۔ اسی دوران تیگھرا میں این ایچ 28 پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی دونوں نوجوان کو روندتے ہوئے فرار ہوگئے جس میں لکشمن مہتو کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی اور دیپک کمار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے آناً فاناً میں دیپک کو ایک نجی نرسنگ ہوم میں علاج کے لئے داخل کرایا ۔ جہاں حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تیگھرا تھانہ کی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بیگوسرائے بھیج دیا ہے۔