نسپل عہدیداروں کے اجلاس سے ٹی ہریش راؤ کا خطاب

Taasir Urdu News Network | Zahirabad (Telangana)  on  23-December-2020

ظہیرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دینے کے بعد اپنے دورہ کے اختتام پر میونسپل میٹنگ ہال میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔انھوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ بہتر کارکردگی کے ذریعہ بلدی عوام کی خدمت کریں۔ شہر ظہیرآباد کو صاف ستھرا رکھنے میں عوام کی شراکت کو یقینی بنائیں جبکہ گیلے اور خشک کچرے کو الگ الگ جمع کیا جائے۔ خشک کچرے کو شہری سیلف ہیلپ گروپوں کے حوالے کیا جائے، تاکہ کچرے کو ری سائیکلنگ کے لئے بھیج دیا جائے۔ انھوں نے مشن بھگیرتا کے متعلقہ حکام کو ہر گھر پانی سربراہ کرنے کے اقدامات کرنے اوربلدی حدود میں جاری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ جائزہ اجلاس میں رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ، رکن قانون ساز کونسل محمد فریدالدین، ضلع کلکٹر ایم ہنمنت راؤ، آر ڈی او رمیش بابو کے علاوہ محکمہ جات دیہی آبرسانی، بجلی، میپنا اور میونسپلٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔