Taasir Urdu News Network | Begusarai (Bihar) on 25-December-2020
بچھواڑا/بیگوسرائے: بچھواڑا ریلوے جنکشن سمیت نوتعمیر ریلوے لائن اور عمارت کا معائنہ ڈویزنل ریل منیجر سون پور کے ریلوے ڈی آر ایم انیل کمار گپتا نے کیا۔ معائنہ کے دوران سونپور ڈویزن کے تمام ریلوے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ ڈی آر ایم کےبچھواڑا پہنچتے ہی مقامی افسران میں افراتفری کا ماحول ہو گیا۔ تمام افسران اپنے اپنے ڈیوٹی پر تعینات ہو گئے۔ ڈی آر ایم نے دیگر افسران کے ساتھ نوتعمیر ریلوے لائن ، جی آر پی تھانہ، اسٹیشن بھون اور ویٹنگ روم کا معائنہ کرتے ہوئے گمتی نمبر 21 تک تقریباً ایک کیلو میٹر پیدل چلتے ہوئے ایک ایک پہلو پر اپنے افسران سے بات چیت کی۔ ڈی آر ایم نے بتایا کہ بچھواڑا جکشن سے آٹھ ریل ٹریک گزرے گی اور پانچ پلیٹ فارم بنانے کا کام جنگی سطح پر کیا جا رہا ہے۔ معائنہ کے دوران گمتی نمبر 22 بی سمیت دیگر گمتی پر انڈرگراؤنڈ یا اوپر سے راستہ بنایا جائے یہ ابھی جانچ کا موضوع ہے۔ راستہ کا تعمیر مقامی لوگوں اور ریلوے کے سہولیات کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ریلوے ٹریک اور بچھواڑا جنکشن کے سجاوٹ کا کام فروری 2021 تک مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے ڈی آر ایم، ارون کمار یادو، سینئر ڈی ای این سنئے کمار سنگھ ، ای سی ایس ٹی ای راجیش کمار، سی ایف ٹی ایم سنئے کمار، آر پی ایف کمانڈنٹ ایچ شری نواسن راؤ، ٹریفک انسپکٹر ایس کے چودھری، آر پی ایف انسپکٹر اوما کانت، او سی انچارج ببن یادوسمیت ریلوے پولس موجود تھی۔