ڈی ایم نے ایس پی سمیت سنیئر افسران کے ساتھ کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi  (Bihar)  on  25-December-2020

سیتا مڑھی: ڈی ایم نے کلکٹریٹ واقع دفتر چمبر میں 27 دسمبر 2020 اتوار ضلع میں بی پی ایس سی 66 ویں مشترکہ ابتدائی مقابلہ جاتی امتحان کے کامیاب انعقاد کیلئے ایس پی سمیت سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کر تیار یوںکا جائزہ لیا ۔ انہوں نے پر امن اور بد عنوانی سے پاک امتحان لیئے جانے کو لیکر کئی رہنماہدایات دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سے ہی سبھی ہوٹلوں ، لاج ، اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر سخت نظر رکھیں۔ امتحان کے روز شہر کے ٹریفیک نظام کو صحیح رکھنے کیلئے خصوصی منصوبہ بنانے کا حکم ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ دیا گیا،۔ بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن وغیرہ اہم مقاما ت پر بھی مجسٹریٹ سمیت معقول تعداد میں پولس فورس کو تعینات کرنے کا ڈی ایم نے حکم دیا۔ انہوں نے موجو د ایس ڈی او صدر کو سبھی امتحان کے مراکز کے آس پاس دفعہ 144نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے روز شہر میں وسیع پیمانہ پر گشتی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانی سے پاک اور پر امن امتحان کو لیکر کل 40 تیز طرار افسران کی تعیناتی کی گئ ہے۔ زونل مجسٹریٹ کی شکل مین 16 سنیئر افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ سبھی ایس ڈی او ، ایس ڈی ایم اور ڈی ڈی سی امتحان کی مکمل کارروائیوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اور اپنی جوب دہی کو سنجیدگی سے پورا کر یں گے، مذکورہ میٹنگ میں پولس سپڑ نٹنڈنٹ انیل کمار ، اے ڈی ایم مکیش کمار، اے ڈی ایم محکمہ جاتی جانچ ، ڈی پی آر او، پر یمل کمار، ڈی سی ایل آر للت کمار،سمیت سبھی سینئر افسران موجود تھے۔