ڈی ایم نے رہائش منصوبہ ، بیت الخلا ء تعمیر ،پنچایت انتخاب وغیرہ کا لیا جائزہ

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi (Bihar)  on  29-December-2020

سیتا مڑھی: ڈی ایم کے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سبھی بلاک ترقیاتی افسر ، بلاک پنچایتی راج افسر ، بلاک کوارڈنیڑ، سووچھ بھارت مشن ؍لوہیا سووچھ بہار مہم اور سبھی رہائش اسسٹنٹ کے ساتھ بلاک میں چل رہے مختلف منصوبوں ، آئندہ پنچایت انتخاب وغیرہ کے موضوع پر باریکی سے جائزی میٹنگ کا کئی ضروری رہنما ہدایات دیئے ۔ آئندہ پنچایت عام انتخاب 2021 کی تیاریوں کا جائزہ کے دوران ووٹر لسٹ کے مختلف کاموں کو آن لائن اپڈیشن کیلئے متعلقہ افسر کو حکم دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سبھی بلاک پنچایتی راج افسر سے بلاکوں میں چل رہے نل جل منصوبہ کا جائزہ لیا گیا ۔ اور چل رہے منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی۔ وہیں بلاک کوارڈنٹر سووچھ بھارت مشن ؍ لوہیا سووچھ بہار مہم کے تحت کمیونیٹی بیت الخلاء کا کام مکمل کر اکر 14 جنوری سے پہلے کمیونیٹی کو سونپنے کیلئے حکم دیا گیا ۔