دسترخوان

مٹن کری بنانے کی ترکیب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded  on  31-December-2020

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

55 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

اجزاء

مٹن 1/2 کلو

رائی 2 چائے کے چمچے

ثابت کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچہ

ثابت دھنیا 3 کھانے کے چمچے

لونگ 2 عدد

پیاز(چوپ کی ہوئی) 4 کھانے کے چمچے

ادرک(چوپ کی ہوئی) 1/2 انچ کا ٹکڑا

لہسن(چوپ کیا ہوا) 3 جوئے

ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) 2 کھانے کے چمچے

ہری مرچیں(سلائس کی ہوئی) 1-2 عدد

کارن یا مونگ پھلی کا تیل 3 کھانے کے چمچے

دارچینی(درمیانی) 1 اسٹک

الائچی(دانے الگ کر لیں) 2 عدد

کری پتے 10-15 عدد

ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ

لیموں کا جوس 1 چائے کا چمچہ

نمک حسب ذائقہ

کوکونٹ ملک 1 کپ

تیار کرنے کی ترکیب

رائی‘کالی مرچ‘دھنیا اور لوگ کو گرائنڈ کر لیں۔ہرا دھنیا‘پیاز‘ادرک‘لہسن‘دھنیا اور ہری مرچوں کو 5 کھانے کے چمچے پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔

ایک پین میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ رکھیں۔

اس میں دار چینی‘الائچی‘کری پتے ڈال کر 5 سیکنڈ فرائی کر لیں۔

اس کے بعد گوشت ڈال کر فرائی کریں حتیٰ کہ گوشت کا رنگ براؤن ہو جائے۔

آنچ درمیانی کر دیں اور گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ شامل کرکے مزید 1 منٹ فرائی کر لیں۔

اس میں بلینڈ کیا ہوا مصالحہ ڈال کر 5 منٹ مزید فرائی کر لیں۔

اس کے بعد اس میں 2 کپ پانی‘ہلدی پاؤڈر‘لیموں کا جوس اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔درمیان میں 1 یا دو مرتبہ چمچہ چلائیں۔

آخر میں کوکونٹ ملک ڈال کر ایک ابال لے آئیں اور پھر شروع کریں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper