فن فنکار

2020 ایک مشکل سال رہا جس نے ہمیں بہت کچھ سکھایا، رونت رائے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on  30-December-2020

ممبئی : بھارتی اداکار رونت رائے کا کہنا ہے 2020 ایک مشکل سال رہا جس نے ہمیں بہت کچھ سکھایا۔ رونت رائے رواں برس 3 کامیاب ویب شوز کرنے کے بعد اس وقت ایک نئے ویب شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، اب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سکون محسوس کررہا ہوں اور کام کرتے ہوئے ہرگزرتے دن سے سبق لے رہا ہوں۔بھارتی اداکار نے2020سے متعلق انکشاف کیا کہ رواں برس کے اوائل میں انہوں نے بیٹی سے ملنے نیویارک جانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد نیویارک سے گوا چھٹیاں منانے اور پھر جاپانی ثقافت سے لطف اندوز ہونے کی بھی منصوبہ بندی تھی۔ رونت رائے کے مطابق لیکن فروری کے وسط میں اپنے تمام منصوبوں کو منسوخ کرنا پڑا کیونکہ بہت سے ممالک سے کورونا وائرس کی موجودگی کی اطلاعات آرہی تھی لہٰذا جانتا تھا کہ سفر ممکن نہیں ہوگا۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ شکر ہے 5 ماہ بعد لاک ڈاؤن ختم ہوا اور میرے لیے اہل خانہ کے ساتھ دبئی میں تین ماہ وقت گزارنا ممکن ہوا جو کہ ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 ایک مشکل سال رہا اور اس دوران مجھیاپنے تمام عزیزوں کا خیال رکھنا پڑا اور خوش قسمتی سے میں یہ کرنے میں کامیاب رہا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper