9ماہ سے 5سال کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک پلائی گئی

Taasir Urdu News Network | Kishangaj  (Bihar)  on  23-December-2020

کشن گنج: روئی دھاسا، کسٹم چوک کے پاس وٹامن اے خوراک تقسیم پروگرام کی شروعات ڈی ایم ڈاکٹر آدتیہ پر کاش کے ذریعہ کی گئی۔چھوٹے بچوں کو ڈی ایم نے خود وٹامن اے کی خوراک پلا ئی ۔ اور سبھی گارجینوں اور چھوٹے بچے کےوالدین سے اپیل کی کہ وہ ضرور وٹامن اے کی خوراک بچوں کو دیں ۔ سبھی پی ایچ سی ، سب ہیلتھ سنٹر ، آگن باڑی مراکز سمیت گھر گھر جاکر صحت ملازمین وٹامن اے کی خوراک بچوں کو پلائیں گے۔ مہم کے تحت 239331بچوں کو ضلع کے تحت وٹامن اے خوراک تقسیم کا ہدف ہے۔ موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بچوں کی صحت کیلئے وٹامن اے کی خوراک انتہائی ضرروی ہے ۔ یہ اندھا پن سے بچائے گااورقوت مدافعت کی صلاحیت کا بڑھا ئے گا۔ سبھی کی حصہ داری سے مہم کا کامیاب بنایا جائےگا۔ اس پروگرام میں سول سرجن مسٹر نند ن ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صدر اسپتال سمیت کئی دیگر افسران و صحت ملازمین موجود تھے۔واضح ہو کہ یہ مہم 23 دسمبر تا26 دسمبر جاری رہے گی۔