کھیل

اسٹیو اسمتھ نے پنت کوآئوٹ کرنے کے لیے کی شرمناک حرکت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Sydney (Australia)  on  11-January-2021

سڈنی: تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں رشبھ پنت نے شاندار 97 رنز بنائے۔ پنت کی اننگز کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ میچ کے آخری دن میچ بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ پنت نے اپنی اننگز میں 2 چھکے بھی لگائے اور آسٹریلیائی گیندباز وںکی خوب پٹائی کی۔ پنت نے جہاں اپنی اننگز سے کرکٹ شائقین کا دل جیت لیا ، وہیں دوسری طرف اسٹیو اسمتھ نے ایک ایسی حرکت کی جس کی بحث شائقین کر رہے ہیں۔ دراصل پانچویں دن ڈرنگس بریک کے درمیان اسمتھ بلے باز رشبھ پنت کے لیے گئے گارڈ (بیٹنگ مارک)کو پیر سے مٹاتے دکھائی دئیے ، ان کا یہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پرجب اسٹیو اسمتھ کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شائقین نے خوب ٹرول کیا ۔مداحوں نے اسمتھ کے لئے کئی ٹویٹس بھی کیے۔ واضح رہے کہ پنت اور پجارا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 144 رنز کی شراکت کی ۔ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد پجارا بھی اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے اور 77 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ لیکن اس کے بعد ہنوما وہاری اور اشون نے چھٹی وکٹ کے لئے جدوجہد کی اور پورا اوورز کھیلنے کے بعد میچ کو ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper