مدھوبنی

امارت شرعیہ کی جانب سے بسیٹھا کے متاثرین کی گئ مالی مدد

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Madhubani (Bihar)  on  13-January-2021

مدھوبنی: ضلع کی مشہور بستی بسیٹھا بنی پٹی میں تقریبا ایک ماہ قبل آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں چار اہل خانہ بری طرح سے آگ کے زد میں آگئے ان کا پورا مکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ھو گیا تھا لیکن امارت شرعیہ بینی پٹی بلاک کے ذمہ داران حضرات کی کوششوں سے ان کی اشک سوئی ہو سکی تھی نیز امارت شرعیہ پٹنہ متاثرین کی امداد کے لئے حضرت امیر شریعت مدظلہ کی خدمت میں درخواست پیش کی گئی تھی نتیجہ یہ ہوا کہ حضرت امیر شریعت نے درخواست کو شرف قبولیت بخشا اور قائم مقائم ناظم حضرت مولانا شبلی القاسمی مدظلہٗ کے توسط سے ہر چہار افراد کو دس دس ہزار روپے کا چیک بھیجا گیا حضرت ناظم مدظلہ کی آمد مصروفیت اور وقت قلت کی بنا پر نہ ہو سکی۔ بلاک سیکریٹری حضرت مولانا شاہد حسن قاسمی کی قیادت اور بلاک صدر جناب پرویز صاحب نائب صدر قاری مبین صاحب پنچایت صدر مولانا افروز صاحب قاسمی سیکریٹری مفتی حسن الرحمن ندوی مولانا محمد علی قاسمی مولانا تنویر قاسمی حافظ کلیم اللہ صاحب فلاحی سماں جی کارکن و نقیب جناب عبدالمالک صاحب اور دیگر حضرات کی موجودگی میں یہ چیک دیا گیا اس موقع سے حضرت نے تمام حضرات اور حضرت امیر کا شکریہ ادا کیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper