ریاست

انسانی خدمات سے ہمیں خوشی ملتی ہے: سنجیو پاسوان

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Begusarai  (Bihar)  on  11-January-2021

بلیا/بیگوسرائے: نگر پنچایت حلقہ کے ملکی چک متھورا پور میں سماجی کارکن سنجیو پاسوان نے 125 غریب بے سہارا مرد و خواتین کے درمیان کمبل، سوئیٹر اور چادر گھر گھر جاکر تقسیم کیا۔ اس موقع پر سنجیو پاسوان نے بتایا کہ سردی کے پیش نظر ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ بے سہارہ مردو و خواتین کو گرم کپڑے دے کر ان کی دعائیں لوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غریب بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا اچھا لگتا ہے اسی بات کو لے کر میں نے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس موقع پر سومن کمار منیش کمار، راج کمار، للن کمار، لکچھم کمار سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper