سمستی پور

انٹر امتحان میں ایڈمٹ کارڈ تقسیم میں وصولی کا ویڈیو وائرل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)  on  25-January-2021

سمستی پور: سمستی پور کے کالجوں میں انٹر میڈیٹ امتحان تقسیم کے عوظ ناجائز طریقے سے روپیہ وصولی کیے جانے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔سامنے آئے وائرل ویڈیو شہر کے کاشی پور واقع سریگ کالج کا بتایا جا رہا ہے۔جہاں ایڈمٹ کارڈ تقسیم کے عوض امتحان دہندگان سے روپئے وصول کئے جا رہے ہیں ۔چھاتروں کا کہنا ہے کہ ایڈ مٹ کارڈ تقسیم کرنے کے نام پر ایک سو روپیہ چھاتر وصول کیا جا رہا ہے ۔جانکاری میں وائرل ویڈیو کالج کے ملازم کو انٹرمیڈیٹ امتحان کے ایڈمٹ دینے کے نام پر چھاتروں سے روپیہ وصول کرتے دکھایا جا رہا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جب چھاتر ایڈمٹ کارڈ لینے پہنچے تھے تبھی کسی نے موبائل سے ویڈیو بنا لیا اور اسے وائرل کر دیا جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے حالانکہ وائرل ویڈیو کی تصدیق تادم تحریر نہیں ہو سکا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper