کھیل

آرایس اکیڈمی میں جونئر کبڈی ٹیم کا انتخاب عمل میں آیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh)  on  12-January-2021

دیوبند: دیوبند تحصیل کے گاؤں ساکھن کلاں میں واقع آر ایس اکیڈمی میں جونئر کبڈی ٹیم کا انتخاب عمل میں آیا ،منتخب ٹیم اس ماہ شاملی اور مظفر نگر میں ہونے والے جونئر کبڈی مقابلہ میں شرکت کریگی ۔ضلع کبڈی ایسو سی ایشن کے صدر وجیندر چودھری اور سکیٹری سنیل کمار نے بتایا کہ ٹرائل میں 45کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا جن میں سے18کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں ،منتخب ہونے والے کھلاڑی مظفر نگر کے برلا گاؤں میں 21اور 22جنوری کو ہونے والے جونئر کبڈی مقابلہ میں حصہ لے گیں ،اس کے بعد سبھی کھلاڑی 29اور30جنوری کو شاملی میں ہونے والے جونئرسپر لیگ چیمپین شپ کے مقابلہ میں ذون اے میں حصہ لینگے۔انہوں نے بتایا کہ منتخب کھلاڑیوں کے لئے آر ایس کبڈی اکیڈمی میں 12سے20جنوری تک کیمپ لگایا جائیگا ،جس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے مشق کریں گے ۔ٹیم منتخب کرنے والوں میں ماسٹر انیل کمار ،سدھیر کمار ،پرمیل کمار ،انوج کمار اور یوگیش کمار شامل تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper