اتر پردیش

آلو کے تاجر سمیت تین لوگوں کا گلا گھونٹ کر کیا قتل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Basti (Uttar Pradesh)  on  09-January-2021

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے فور لین پر کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں آلو کے تاجر سمیت تین افراد کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور کھلاسی بھی شامل ہیں۔ قتل کی وجہ ڈکیتی کا امکان بتایا جارہا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ، سی او ہررائہ اور کنٹونمنٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ یہ تینوں لاشیں پانچ کلومیٹر کے اندر دو جگہوں سے ملی ہیں۔ کانپور سے آلو کا ٹرک لے کر بہار گیا تھا۔ آلو فروخت کرنے کے بعد لوٹتے وقت یہ واقعہ پیش ایا ۔ پہلی سوتنترتا سنگرام سینانی انٹر کالج کے قریب لاش جھاڑیوں میں ملی۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرک ڈرائیور ، جس کا نام سونو موریہ (35) ولد رامکیشور موریہ کی ہے۔ پانچ کلومیٹر آگے شنکر پور گاؤں کے قریب شاہراہ پر کھڑے ٹرک کے کیبن سے دو دیگر افراد کی لاشیں ملی ۔ ٹرک کے مالک منوج کمار نے جی پی ایس سے اس جگہ کا پتہ لگایا اور پولیس کو بتایا کہ اس کا ٹرک شنکر پور کے قریب کھڑا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس رویندرا سنگھ ٹیم کے ساتھ موقع پرپہنچے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper