ریاست

آکسفورڈ بک اسٹور کے چھٹے ایڈیشن کا سرورق کا انتخاب

Taasir Urdu News Network | Thakurganj (Biharl)  on  23-January-2021

ٹھاکرگنج : ٹھاکرگنج بلاک کے چورلی پنچایت کے وارڈ نمبر3-برناباڑی گاؤں کے محمد اشفاق (ولد مرحوم ایوب) نے قومی شاہراہ -327چائے پتی مل کے قریب اپنے آپ کو پھندے سے لٹکاکر خودکشی کر لی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق محمد اشفاق کچھ دنوں سے ذہنی طور پر پریشان چل رہا تھا۔ جس کی وجہ سے محمد اشفاق نے اپنے آپ کو پھندے سے لٹکاکر خودکشی کر لی۔ اس واقعہ کی خبر ملتے ہی ٹھاکرگنج تھانہ صدر موہن کمار اور کورلی کورٹ تھانہ صدر وریندر کمار نے اپنی پولیس اہلکاروں کے ساتھ پہنچ کر لاش کی شناخت میں لگ گئے۔اور پولیس نے لاش کو اپنی قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال کشن گنج بھیج دئے اور مذید کارروائی میں مصروف ہوگئی۔ اس دوران جب نوجوان کی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو تقریبا11.00 بجے گھر والے نے نوجوان کی لاش محمد اشفاق کے نام سے شناخت کیئے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper