ریاست

ایم پی محبوب علی قیصر نے علاقے میں سڑکوں اور پلوں کا جال بچھایا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Saharsa  (Bihar)  on  25-January-2021

سہرسہ: کھگڑیا ایم پی چودھری محبوب علی قیصرنے آج پھر سمری بختیاپور اور سلکھوا بلاک میں کئی سڑکوں اور پلوں کا سنگ بنیاد رکھا اورکئی کاافتتاح کیا،چودھری محبوب علی قیصر نے اپنے صاحب زادے و مقامی ایم ایل اے چودھری یوسف صلاح الدین ساتھ سبھی مقامات پرپہنچ کرمشترکہ طور پر پردہ کشائی کر سنگ بنیاد اور افتتاح کی رسم کو انجام دیا۔دونوں حضرات نے سمری بختیارپور بلاک کےگوریاری(شرماٹولہ) سڑک میں 51میٹرلمباآر سی سی پل کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا،اس کے علاوہ گوریاری گاؤں کے پاس 26 میٹرلمبا آرسی سی پل اورگوریاری کے پاس واقع ندی میں 97میٹرطویل پل کی تعمیرکاسنگ بنیاد رکھا،وہیں انہوں نے بہروا کوسی باندھ سے گوریاری تک زیرتعمیرڈھائی کلو میٹرطویل سڑک کاافتتاح کیا،اور اس کے علاوہ سلکھوا بلاک میں کوسی باندھ کے پاس ہریوا جانے والی سڑک میں 20 میٹر لمبے پل کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ایم پی اور ایم ایل اے صاحبان نے کہا کہ سڑک اور پل کی سہولت عوام کی بنیادی ضرورت ہے،ہمارے حلقہ میں جہاں بھی اس کی کمی ہوگی وہ ضرور پوری کی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper