Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 27-January-2021
پٹنہ: یوم جمہوریہ کے موقع پر بہار اسٹیٹ سُنی وقف بورڈ کے دفتر واقع حج بھون ، پٹنہ میں پرچم کشائی کی گئی۔ الحاج محمد ارشاد اللہ ، چیر مین نے پرچم کشائی کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آج یوم جمہوریہ ہے، آج ہی کے دن 26 جنوری 1950 کو آئین ہند کا نفاذعمل میں آیا اور بھارت میں جمہوری طرز حکومت کا آغاز ہوا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر پورے ملک میں جشن منایا جاتا ہے اور ر نگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ دن قومی اہمیت کا حامل ہے۔ بلا شبہ یوم جمہویہ ہمیں خوشی و مسرت کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے، لیکن آج کے دن ہمیں اپنا احتساب بھی کرنا چاہئے۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ ملک کی آزادی کے لئے محبان وطن نے لمبی لڑائی لڑی ہے اور بہت ساری قربانیوں کے بعد ہمیں آزادی ملی ہے۔ اس موقع پر سُنی وقف بورڈ کے چیف اکزیکیوٹیو آفیسر خورشید انور صدیقی ، سابق چیف اکزیکیوٹیو آفیسروزین الدین انصاری ، سنی و شیعہ وقف بورڈ اور حج بھون کے عملے موجود تھے۔