اتر پردیش

رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کے لئے ندھی سنگرہ مہم کاانعقاد

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Deoband  (Uttar Pradesh)  on  11-January-2021

دیوبند: ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کے لئے آنے والی15جنوری سے 31جنوری2021تک جاری رہنے والے ندھی سنگرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ایک پروگرام کا انعقادشہر کے ریلوے روڑ پر واقع سرسوتی ششو مندر میں کیا گیا ۔ جس میں آر ایس ایس کے ضلع پرچارک بھوپیدر نے تمام کارکنان سے حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈور ٹو ڈور ہر ایک ہندو فیملی میں پہنچ کر مندر کی تعمیر کے لئے رقم جمع کرنے کا کام کریں ۔اس دوران انہوں نے سنگھ کے پراگراموں میں ہندو سماج کے لوگوں سے بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کو کہا ۔ اس دوران میٹنگ میں موجود سبھی لوگوں کو رام مندر تعمیر کا عہد دلایا گیا ۔ میٹنگ میں منیش ،راکیش ،پنیت ،شری پال ،تیلو رام ،آشوتوش ،راہل ،شیو چرن ،امن ،ہر ویر سنگھ اور سوراج وغیرہ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper