Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 07-January-2021
پٹنہ: اداکارہ رشیکا چندیل چھپرہ کے مشن روڈ کی رہنے والی ہیں ،رشیکا کئی سیر یلوں میں آچکی ہیںنظر ۔چھپرہ کی گلیمر س گرل رشیکا سنگھ چندیل کو پٹنہ میں نا ری رتن ایوار ڈ سے سر فراز کیا جائےگا ۔وہ اینڈ ٹی وی پر نشر ہونے والی سیر یل جئے سنتو شی ما ں میں سیتا کی شکل میں نظر آرہی ہیں ۔سوموار سے جمعہ تک یہ سیریل 9.30بجے نشر ہو رہا ہے ۔سارن کی بیٹی چھو ٹے پر دے پر اس سے پہلے بھی دھمال مچا چکی ہیں ۔دور درشن پر نشر سیریل ،نئی سو چ میں خصو صی ہیروئن کا کر دار ’دامنی ‘کے کردار سے لو گوں کا دل جیتا تھا ۔31جنوری کو انہیں نیو پٹنہ کلب میں آدھی آبادی نا ری رتن ایوارڈ دیا جائے گا ۔چھپرہ کے مشن رو ڈ جیسے علاقے سے نکل کر رشیکا نے ما یا نگری میں جد و جہد کیا اور اپنا مقام بنایا ۔وہ مشن رو ڈ با شندہ یشونت سنگھ اور ارچنا سنگھ کی صاحبزادی ہیں۔