ملک بھر سے

زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہوئی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Morena  (Madhya Pradesh)  on  14-January-2021

مرینا: زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ منگل رات 11 بجے تک چار لوگوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد 16 پر پہنچ گئی تھی، لیکن منگل – بدھ کی درمیانی شب کو پانچ اور لوگوں کی موت ہوگئی۔ جس سےمرنے والوں کی تعداد 21 پر پہنچ گئی اور پھر جمعرات صبح تک مرنے والوں کی یہ تعداد اب 24 ہوگئی ہے۔پولیس کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق گزشتہ رات چھیرا گاؤں سے دو لوگوں کی لاشیںپوسٹ مارٹم کےلئے مرینا لائی گئی ہیں۔ وہیں شراب معاملے کی جانچ کے لئے تین رکنی ٹیم مرینا پہنچی ہے۔قابل ذکر ہےکہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیش راجورا، اے ڈی جی پی اے سائیں منوہر، ڈی آئی جی متھلیش شکلا کو اس جانچ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ سبھی صبح حبیب گنج ایکسپریس سے یہاں پہنچے ہیں۔ ٹیم کے ممبر آج سب سے پہلے مان پور، پہاولی میں مہلوکین کے خاندان سے مل کر جانکاری لیں گے۔ اس کے بعد یہ سبھی باغ چینی تھانہ جائیں گے۔ تمام نکات پر جانچ کرکے آج رات کو ہی واپس بھوپال روانہ ہوجائیں گے۔وہیں مرینا شراب معاملہ کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ بھی ہونے لگا ہے۔ کانگریس نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر رام نواس راوت اور سابق وزیر اور نواڑی ایم ایل اے برجیندر سنگھ راٹھور نے مان پور میں مہلوکین کے خاندان کو صبر و تحمل کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ شراب مافیاؤں کے حوالے ہوگیا ہے، غیر قانونی شراب کا کاروبار سیاسی تحفظ میں ہورہا ہے۔ فی الحال مرینا کے چھیرا میں شراب بھٹیوں پر پولیس انتظامیہ اور محکمہ ایکسائز نے دو کارروائی کی ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس ٹیم نے باٹل پیکنگ مشین سمیت 600 لیٹر او پی کیمیکل، خالی 4000 باٹل اور اسٹیکر ضبط کئے ہیں۔ وہیں محکمہ ایکسائز نے ملکی اور غیر ملکی شراب، باردانا اور اسٹیکر برآمد کئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper