Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 13-January-2021
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے منی لانڈرنگ معاملے میں سابق ترنمول کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے ڈی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ای ڈی کے افسران نے منی لانڈرنگ معاملے میں بعض لین دین سے متعلق معاملے کی وضاحت میں ناکامی کے بعد انہیں گرفتار کیا ہے۔ ستمبر2019 میں ای ڈی نے نئی دہلی اور چنڈی گڑھ میں کے ڈی سنگھ کی رہائش گاہ پر تلاشی کی کارروائی انجام دی۔ یہ تلاشی کارروائی کرن دیپ سنگھ کے زیر کنٹرول الکیمسٹ گروپ کی 14 کمپنیوں سے متعلق معاملے میں انجام دی۔ تلاشی کے دوران ای ڈی کو لین دین سے متعلق کئی دستاویزات، ڈجیٹل ثبوت ملے۔ اس دوران جائیدادوں کے دستاویزات ملے۔ اس دوران دس ہزار غیرملکی ڈالر کے ساتھ 32 لاکھ نقد بھی ملے ہیں۔کے ڈی سنگھ ا پریل2014 میں ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔