ملک بھر سے

سرینگر میں ریکارڈ توڑ ٹھنڈ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Sirnagar (Jammu Kashmir)  on  13-January-2021

سرینگر: چلہ کلان کے مزاج میں آئی تیزی کے بیچ سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔اس سے قبل اتنی ٹھنڈ آٹھ برس پہلے درج ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14جنوری 2013کو بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8ڈگری سیلشیس درج ہوا تھا ,اور اس طرح آج اس ریکارڈ کی برابری ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی بھر میں نل اور سرینگر میں واقع جھیل ڈل سمیت کم و بیش سبھی آبی ذخائر منجمد ہوئے ہیں۔ لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ جمے ہوئے پانی پر نہ چلیں کیونکہ اس سے اُن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں شدید ترین سردی کے ایام چل رہے ہیں جنہیں مقامی کلینڈر میں’چلہ کلان‘ کہتے ہیں ۔’چلہ کلان‘31جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper