سمستی پور

سمستی پور ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ نوجوان کی گرفتاری سے مچا ہرکممپ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)  on  25-January-2021

سمستی پور: یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردوں کے ذریعہ حملہ کیے جانے کی خفیہ اطلاع کے بعد ملک کی تمام خفیہ ایجنسی پوری طرح الرٹ ہے ۔اسی درمیان سمستی پور ریل پولیس نے ریلوے اسٹیشن احاطہ سے اتوار کی شب مشتبہ نوجوان کو حراست میں لیا ہے ۔مذکورہ مشتبہ نوجوان سے آر پی ایف کے علاوے ضلع پولیس سمیت کئی ایجنسی نے گھنٹوں پوچھ تاچھ کی۔حالانکہ اس معاملے میں آر پی ایف یا ضلع پولیس کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہی ہے ویسے مشتبہ نوجوان کے متعلق اب تک کچھ بھی واضح نہیں ہو سکا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق اتوار کی شب ریل پولیس سمیت پولیس کی مختلف ٹیمیں مشتبہ نوجوان کو تلاش کر رہی تھی جسکے بعد اسے ریلوے اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا۔چرچہ ہے کہ مشتبہ نوجوان ضلع کے چکمہسی تھانہ حلقہ کا رہنے والا ہے جو دلی میں رہکر آئی آر سی ٹی سی کے ایپ کو ہائی جیک کر کرنٹ ریزرویشن کا دھندہ اور ایپ کے توسط سے ای ٹکٹ کا فرضی وارہ کرتا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ اسکے گاؤں میں آتے ہی خفیہ اطلاع پر اسے حراست میں لیا ہے ۔حالانکہ ابھی تک ایک ٹکٹ کے گورکھ دھندے کی بات کی سچائی بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ذرائع کی مانیں تو مشتبہ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ضلع و ریل انتظامیہ میں ہرکمپ مچ گیا ہے۔اسکے بعد ریلوے حفاظتی کمشنر انشومان ترپاٹھی،ضلع پولیس کپتان وکاس ورمن،صدر ڈی ایس پی پرتیش کمار کے علاؤہ ریل پولیس اور آئی بی کے انسپکٹر وں کی ٹیم دن بھر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر جمے رہیں ۔اس دوران مشتبہ نوجوان سے الگ۔الگ افسران کی ٹیم نے پوچھ تاچھ کی لیکن اسکے بعد بھی کوئی بھی افسر کچھ بھی بتانے سے انکار کر رہے ہیں ۔بتادیں کہ یوم جمہوریہ کو لیکر دہشت گردانہ حملے کی خفیہ جانکاری کے بعد ملک کے تمام حفاظتی ایجنسیاں پوری طرح الرٹ ہے ۔اسی درمیان مشتبہ نوجوان کے حراست میں لئے جانے کے بعد کئی جانچ ایجنسیاں اپنی۔اپنی سطح پر معاملے کی جانچ کے لئے اسٹیشن پہنچ گئی ۔جس سے ریل احاطہ میں افرا تفری بھی مچی رہی۔

 

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper