کھیل

سوربھی گنگولی کو ایک اور اسٹینٹ لگایا جائے گا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Kolkata (West bengal)  on  28-January-2021

کولکاتہ: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیئرمین ، سوربھ گنگولی کے دل میں ایک اور اسٹینٹ لگایا جائے گا۔ جمعرات کو اپولو ہسپتال کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی۔بتایا گیا ہے کہ انجیوگرام سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ان کے دل کی شریانوں میں رکاوٹیں ختم نہیں ہورہی ہیں ، جس کی وجہ سے ایک اور اسٹینٹ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل 2 جنوری کو ، جب انہیں پہلی بار ہارٹ اٹیک ہوا تھا تو ڈاکٹروں نے ان کے دل میں پہلا اسٹینٹ ڈالاتھا۔ بعد ازاں 7 جنوری کو انہیں گھر بھیج دیا گیا ، لیکن بدھ کے روز ایک بار پھر سینے میں تکلیف کے بعد انہیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper