Taasir Urdu News Network | Hazipur (Bihar) on 23-January-2021
حاجی پور ؍ ویشالی: سپاہی بھر تی کیلئے جاری مشترکہ حکم کی روشنی میں جوائنٹ بریفنگ کی گئی ۔ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر اور ضلع عام شکایت نمٹار ہ افسر پریتوش کمار کے ذریعہ 24 جنوری کو منعقد سپاہی بھر تی کیلئے تحریر امتحا ن کے سبھی پہلووں پر عمل کرنے کیلئے تفصیل سے بتایا۔ ضلع ایجو کیشن افسر ویشالی کے ذریعہ بتایا گیا کہ پہلی سٹنگ 10 بجے سے 12 بجے تک ہوگی ۔بھر تی بورڈ کے مطابق 24 جنوری کو رپورٹنگ ٹائم 9 بجے مقرر ہے ۔ امتحان کے دوران امیدواروں کوکووڈ گائڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا۔