Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دربھنگہ

سی ایم بی کالج گھوگھر ڈیہا میں قومی یوم نوجوان کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Madhubani (Bihar)  on  12-January-2021

مدھوبنی: للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کے زیر اہتمام چل رہے کالج سی ایم بی کالج ڈیوڑھ، مدھوبنی میں این ایس ایس پروگرام کے تحت سوامی ویویکانند جی کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم نوجوان پروگرام بہت ہی احتشام اور اہتمام کے ساتھ منعقد کیا گیااس موقع سے سوامی جی کے تصویر کی گل پوشی کی گئی۔ ۔پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کرتن ساہو جی نے کی ۔جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب راجندر تھا کر سابق پرنسپل سی ،ایم،بی، کالج موجود تھے۔اس موقع سے این، ایس، ایس کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر عبدالودود قاسمی نے اپنی باتوں میں طلبا و طالبات سے سے خطاب کرتے ہوئے 12 جنوری کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آ ج ہی کےدن ہندوستان کی عظیم شخصیت سوامی ویویکانند جی کی یوم پیدائش 12 جنوری 1863ء عیسوی کوکو کلکتہ کے ایک کائستھ خاندان میں ہوئی ان کا نام نریندر ناتھ دت تھا۔ان کے والد کلکتہ کے ہائی کورٹ میں مشہور وکیل تھے ۔ تھے۔سوامی جی صرف ایک مذہبی پیشوا ہی نہیں تھے بلکہ ہندوستان کو تعلیم یافتہ بھی دیکھنا چاہتے تھے۔مجموعی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ سوامی جی جی انسانیت کے پیغامبر اور علمبردار تھے ۔سوامی ویویکانند کی یوم پیدائش کو یادگار بنانے کے طور پر ان کی تمام تر خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند نے 1984ء میں قومی یوم نوجوان بنانے کا اعلان کیا ۔یہ دن حکومت کے ذریعہ ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ کہ سوامی وویکانند کا فلسفہ اور ان کے کردار و عمل کا نمونہ ہندوستانی نوجوانوں کے لیے ترغیب و تحریک کا بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے ۔اس موقع پر پر کالج کے تمام اساتذہ کرام بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور عالم برسر کالج ،ڈاکٹر چندر موہن پربھا کر۔ ڈاکٹر ہری شنکر رائے ، ڈاکٹر رتن کماری،ڈاکٹر نروپما کماری،کے علاوہ تمام ملازمین شریک ہوئے اس موقع پر کثیر تعداد میں کالج کے طلباو طالبات نے حصہ لے کر سو امی جی کے تئیں اپنی خراج عقیدت پیش کی اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کیا۔

About the author

Taasir Newspaper