سیاست

شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنائے جانے کا مطالبہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Janupur (Uttar Pradesh)  on  11-January-2021

جونپور: کانگریس کے سینیئر رہنما اور ریاستی قانون ساز کونسل کے سابق رکن (سابق ایم ایل سی) سراج مہدی نے کہا کہ پارٹی کو چاہئے کہ اب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنا دے تاکہ ان کی قیادت میں ملک کی تمام سیکولر پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور موجودہ حکومت کو اکھاڑ پھینیکیں۔ سراج مہدی نے صحافیوں سے کہا کہ موجودہ حالات میں کانگریس کو چاہئے کہ وہ شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنا دے۔ اس سے اپوزیشن مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شرد پوار کانگریس کے قد آور رہنما رہے ہیں۔سابق رکن قانون ساز کونسل سراج مہدی نے کورونا ویکسین لگوانے کے سلسلے میں کہا اس کا حق عوام کا ہونا چاہئے، ٹیکہ کاری کی مہم کے نام پر زور زبردستی نہیں ہونی چاہئے، اس سے ماحول خراب ہوگا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بابا رام دیو نے یوگا کرنے والوں کو ورغلایا کہ انھیں ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں کو ویکسین تیار کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت ہر سطح پر ناکام ہے۔ آئے دن خواتین کے ساتھ لوٹ، ریپ جیسے جرائم برھتے ہی جا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر لٹیروں اور عصمت دری کرنے والوں کو بچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست میں خوف کا ماحول پیدا ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper