فن فنکار

فلم فائٹر میں ریتک روشن اور دیپکا پاڈوکون ایکساتھ جلوہ گر ہونگے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on  13-January-2021

ممبئی: بولی وڈ کی ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے جس میں وہ پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی۔دیپکاپڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی آنے والی فلم کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی تو ان کے شوہر رنویر کپور نے سب سے پہلے کمینٹ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ڈمپل گرل نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خواب واقعی پورے ہوتے ہیں۔دنیا کے پر کشش ترین اداکار کا اعزاز حاصل کرنے والے ریتک روشن نے بھی فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’غیر معمولی‘ دیپکاپڈوکون کے ساتھ ان کی پہلی پرواز ہوگی جس کا انہیں شدت سے انتظار ہے۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی دیپکا اور ریتک روشن نے آنے والی فلم کے حوالے سے اپنے اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا تو ٹوئٹر پو ’فائٹر‘ ٹرینڈ کرنے لگا۔فلم کے ہدایت کار سدھارت انند نے فلم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین لمحہ ہے جب وہ اپنے دو پسندیدہ ادکاروں کو ایک ساتھ فلما رہے ہیں۔ٹوئٹر صارف نے کمنٹ کیا کہ فائٹر فلم کے ذریعے ان جیسے لاکھوں فینز کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے کہ وہ دو انتہائی پر کشش اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھیں گے۔فلم کا اعلان ایسے دن کیا گیا ہے جب ریتک روشن اپنی 47ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔بولی وڈ اداکار انیل کپور نے ریتک روشن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریتک کی محنت اور صلاحیت سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں۔ انیل کپور نے انہیں اچھی صحت اور کامیابی کی دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فائٹر فلم کا شدت سے انتظار ہے۔ایک اور ٹوئٹر صارف گوری نے لکھا کہ لکشیا فلم میں ریتک روشن کو فوج کے افسر کے طور پر دیکھا تھا جبکہ آنے والی فلم ’فائٹر‘ میں انہیں ائیر فورس کے پائلٹ کے کردار میں دیکھا جائے گا۔فائٹر فلم آئندہ سال ستمبر2022میں ریلیز ہو گی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper