ملک بھر سے

لڑکی کی کٹی سر ملنے سے مشتبہ کی تصویر جاری

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Ranchi (Jharkhand)  on  12-January-2021

رانچی: جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے اورماجھی علاقے میں ایک لڑکی کی سرکٹی لاش ملنے کے معاملے میںپولیس نے اہم مشتبہ ملزم شیخ بلال کی شناخت کرلینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اور گرفتاری کے لئے اس کی تصویر جاری کی ہے۔رانچی کے پولیس افسر نوشاد عالم نے بتایا کہ تین جنوری کواورماجھی علاقے میں ہوئے اس قتل کے لئے ذمہ دار اہم ملزم کے طور پر شیخ بلال کی شناخت پولیس نے شناخت کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رانچی کے پٹھوریہ تھانہ کے تحت چندوے بستی کے رہنے والے اہم مشتبہ ملزم شیخ بلال کی پولیس تلاش کررہی ہے۔ اور عام لوگوں سے اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے آج اس کی تصویرجاری کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 ، 324 ، 201 ، 120 بی کے تحت اورماجھی تھانے میں معاملہ درج کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper