Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 28-January-2021
پٹنہ : مدھوبنی کا مشہو ر مکھانا اب بہار کے سبھی ضلعوں کے ڈاک گھروں میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگا ۔چیف پوسٹ ماسٹرجنرل بہار سرکل انل کمار نے ڈاک گھروں سے فروخت کی شروعات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مکھانا ، مکھانا لابا ، مکھانا انسٹینٹ ، ملک شیک ، پھل مکھانا ،اور عام مکھانا آج سے بہار کے ڈاک گھروں میں بکری کیلئے دستیا ہوگا ۔ انہو ںنے بتایا کہ مکھا نا کو فاکس نٹ یا کمل کا بیج بھی کہا جاتا ہے دور قدیم سے مکھانا کو تہوار اور اپواس کے موقع پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔مکھانا سے مٹھائی نمکین اور کھیر بھی بنائے جاتے ہیں ، مارکٹنگ ہیڈ منیش نے بتایا کہ 10فیصد کی رعایت پر چنندہ ڈاک گھروں میں مکھانا مہیا کرایا جارہا ہے ۔ یہ سارے پروڈکٹ اب چنندہ ڈاک گھروں سے خریدے جاسکتے ہیں ساتھ ہی آپ گھربیٹھے ڈاکیہ کے توسط سے بھی منگواسکتے ہیں ۔