جھارکھنڈ

مرکز نے آربی آئی اکائوٹ سے دوبارہ کاٹے 714کروڑ روپے

Taasir Urdu News Network | Ranchi (Jharkhand)  on  14-January-2021

رانچی: مرکزی وزارت توانائی نے ایک بار پھر جھارکھنڈ کو جھٹکا دیا ہے ۔ وزارت توانائی نے دامودر گھاٹی نگم (ڈی وی سی ) کا بقایا وصولنے کے لئے آر بی آئی میں ریاست کے اکائونٹ سے 714کروڑ روپے کاٹ لیا ہے ۔ منگل کو ہی محکمہ توانائی کے سکریٹری جنرل نے سہ رخی سمجھوتہ رد کرنے کی جانکاری مرکز کو دی تھی ۔ اس میں اپیل کی گئی تھی کہ مرکزی حکومت بھارتیہ ریزرو بینک ( آر بی آئی ) میں جھارکھنڈ کے اکائونٹ سے رقم کی کٹوتی نہیںکرے ۔ مرکزی وزارت توانائی کے سکریٹری سنجیو این سہائے نے آر بی آئی گورنر کو ڈی او لیٹر جاری کر سہ رخی سمجھوتے کے تحت جھارکھنڈ سرکار کے اکائونٹ سے ڈی وی سی کے بقایا 2114.18کروڑ وصولنے کے لئے 714کروڑ کاٹ کر مرکزی حکومت کے اکائونٹ میںجمع کرنے کو کہا ۔ آر بی آئی نے اس کے تحت کاروائی کر دی ہے ۔ سمجھوتے کی شرطوں کے تحت پہلی قسط اکتوبر 2020میں1417.50کروڑ روپے کے طور پر کاٹی گئی تھی ۔ اس کے بعد جھارکھنڈ بجلی تقسیم کارپوریشن لمیٹڈ ( جے بی وی این ایل ) کی جانب سے بقایا ادائیگی نہیں کئے جانے پر 20دسمبر کو نوٹس دیا گیا تھا ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper