سیاست

مرکز نے نہیں دی مفت ویکسین تو دہلی والوں کو عآپ لگائے گی مفت ٹیکہ:کیجریوال

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on  13-January-2021

نئی دہلی: ملک میں 16 جنوری سے کورونا ویکسینیشن پروگرام شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس درمیان دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک بار پھر سے مفت ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔ کیجریوال نے بدھ کو اعلان کیا ” اگر مرکزی حکومت سے دلی کے لئے مفت ویکسین نہیں ملی تو عام آدمی پارٹی کی حکومت اپنے خرچ پر دلی کے لوگوں کو مفت میں ٹیکہ لگوائے گی۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ” میں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی تھی کہ ہمارا ملک بہت غریب ہے اور یہ وبا 100 سال میں پہلی بار آئی ہے۔ بہت سارے لوگ ہیں جو ہو سکتا ہے کہ اس کا خرچ اٹھا نہ پائیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ مرکزی حکومت کیا کرتی ہے۔ اگر مرکزی حکومت مفت میں ویکسین نہیں دیتی ہے تو ضرورت پڑنے پر ہم دلی کے لوگوں کے لئے اس کو مفت میں دستیاب کرائیں گے”۔کیجریوال نے کہا ” مجھے خوشی ہے کہ 16 تاریخ سے دلی میں ویکسین لگنی شروع ہو جائے گی۔ سب سے پہلے کورونا جانبازوں کو لگے گا۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ اس کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں۔ مرکزی حکومت اور سائنسدانوں نے سبھی پروٹوکول فالو کر کے یہ دوا لائی ہے۔ اس لئے اس پر کوئی شک وشبہ نہیں ہونا چاہئے”۔کیجریوال نے کہا ‘ کورونا جانبازوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ہماری حکومت ایک اسکیم بھی لا رہی ہے۔ اس میں کورونا وارئیرس کے کنبوں کو ایک کروڑ روپئے کی مدد دی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper