ریاست

نشہ باز شوہر نے چاقو سے وار کر بیوی کو کیا زخمی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)  on  25-January-2021

سمستی پور: سمستی پور ضلع کے ویبھوتی پور تھانہ حلقہ کے نرہن گاؤں وارڈ نمبر پانچ باشندہ جیتیندر ملک کی بیوی رانی دیوی نے مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں اس نے اپنے شوہر کو نامزد کیا ہے۔درج معاملے میں کہا گیا ہے کہ اسکا شوہر جیتیندر ملک شراب کے نشے میں رہتا ہے ۔گزشتہ 22 جنوری کی شب گھر کے سبھی افراد کھانا کھاکر سو رہے تھے۔رات کے قریب تین بجے اسکے شوہر نے مشالہ پیسنے والے پتھر سے اس پر وار کرنے کی کوشش ی تبھی اسکا لڑکا جاگ گیا اور اس نے شور مچانا شروع کیا تب گھر کے لوگ نیند سے بیدار ہوئے اور اسکے شوہر کے ہاتھ سے پتھر لیکر پھینک دیا۔درج معاملے میں کہا گیا ہے کہ قریب آٹھ روز قبل وہ مائیکے گئی تھی جسے اسکا شوہر بلاکر لایا تھا اور 23 جنوری کی صبح قریب نو بجے پھر جان مارنے کی نیت سے اسکی گردن پر چاقو سے حملہ کر دیا جسے علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔اس ضمن میں پوچھے جانے پر تھانہ صدر کرشن چندر بھارتی نے کہا کہ معاملہ درج کر ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری شروع کر دی گئی ہے تاہم خبر لکھے جانے تک گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper