ریاست

نیتا جی سبھا ش چندر بوس کی جینتی پر ڈی ایم کا خراج عقیدت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Betiya (Bihar)  on  23-January-2021

بتیا: عظیم مجاہد آزادی اور آزاد ہند فوج کے بانی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں جینتی کے موقع پر کلکٹریٹ کا نفرنس ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام میں ڈی ایم سمیت دیگر افسران کے ذریعہ انکی تصویر پر گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایم نے کہا کہ بھارت کی آزادی میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد کیا جا تارہے گا۔انکے عظیم حوصلہ اور بہادری کے اعزاز میں آج پوری قوم انکی جینتی کو پرا کرم دیوس کی شکل میں منارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال ہم سبھی عظیم شخصیات کو انکے یو م پیدائش پریاد کرتےہیں ۔ ضرورت ہے قوم کی ترقی کیلئے انکے بتائے گئے راستہ پر چلنے کی ہندوستا ن میں جتنے بھی عظیم شخصیات ہوئے ہیں و ہ سبھی اپنے سے اوپر سماج ، ریاست اور ملک کو دیکھتے تھے۔ انہیں کی طرح آج سبھی کو کام کر نے کی ضرورت ہے تاکہ ضلع ، ریاست اور ملک ترقی کے راستہ پر بڑھتا رہے ۔ڈی ایم نے کہا کہ کام کے حلقہ میں مسائل تو آتے رہیں گے۔ سبھی مسائل کا بخو بی حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نیتا جی کے یوم پیدائش کے موقع پر سبھی افسران یہ حلف لیں کہ ضلع ، ریاست اور ملک کی ترقی کیلئے جذبہ سے اپنی اپنی حصہ داری کو یقینی بنائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper