اتر پردیش

پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ، 6 مجرم گرفتار

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Agra (Uttar Pradesh)  on  14-January-2021

آگرہ : اترپردیش کے آگرہ ضلع کے تھانہ صدر علاقے روہتا کے قریب بدھ کی رات پولیس کا رام موہن گینگ سے مقابلہ ہوا۔ اس مقابلہ میں دو بد معاشوں کو گولی لگی ہے۔ مقابلہ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں سمیت زخمی ہونے والے دو بدمعاشوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقابلے میں 6 بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے پاس سے چار غیر قانونی کارتوس ، موٹرسائیکلیں ، کارتوس اور متعدد موبائلز برآمد ہوئے ہیں۔ ایس پی سٹی بوترے روہن پرمود نے بتایا کہ شہر بھر میں چوری کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ پولیس ٹیم مسلسل بدمعاشوں کی تلاش میں تھی۔ گذشتہ رات پولیس کو اطلاع ملی کہ یہ گروہ روہنا کے قریب ہے۔ پولیس نے روہنا کے قریب رات کو گشت شروع کر دیا۔ پولیس کو کچھ بائیک سوار نظر آیے ۔ جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس میں گینگ لیڈر رام موہن اور اس کے ساتھی سنیل کی ٹانگ میں گولی لگی ۔ پولیس نے دونوں کو اسپتال بھیج دیا۔ اس تصادم میں ایک سپاہی بھی زخمی ہو گیا۔ زخمی بدمعاشوں کے چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار بدمعاشوں سے چار راؤنڈ ، بائیکس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper