اتر پردیش

پولیس کارروائی نہ ہونے سے ناراض خاتون اہل خانہ سمیت نقل مکانی کو مجبور

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh)  on  12-January-2021

دیوبند: چھیڑ چھاڑ کے معاملہ میں پولیس کارروائی نہ ہونے سے ناراض خاتون اہل خانہ سمیت نقل مکانی کو مجبور ہے ،خاتون نے گھر کی دیوار کے باہر مکان برائے فروخت ہے لکھ وا کر افرا تفری کا ماحول بنا دیا ۔واضح ہو کہ قریب ایک ہفتہ قبل شہر کی ایک کالونی کی باشندہ خاتون نے پولیس کو تحریر دیکر ایک نوجوان پر چھیڑ چھاڑ کرنے اور شکایت کرنے پر ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھر میں گھس کر مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا تھا ،اس معاملہ میں پولیس نے متاثرہ خاتون کی تحریر پر شاہنواز ،سلمان ،منتظر اور نور کے خلاف رپورٹ درج کر لی تھی لیکن کسی کی گرفتاری نہیں کی ،اس سے ناراض خاتون نے اپنے گھر کے باہر دیوار پر مکان برائے فروخت لکھواکر افرا تفری کا ماحول بنا دیا ،متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ رپورٹ درج ہونے کے باوجود بھی پولیس نے ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے ،جس کے سبب وہ اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں اس لئے وہ اہل خانہ سمیت یہاں سے نقل مکانی کو مجبور ہے ۔ وہیں کوتوالی انچارج اشوک کمار سولنکی کا کہنا ہے کہ پورے معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے جانچ کے بعد گرفتاری کی جائیگی ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper