سیاست

کسان سمجھتا ہے آپ کے ارادے:راہل گاندھی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Aligarh  (Uttar Pradesh)  on  12-January-2021

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر جاری کسان تحریک کا آج 47 واں دن ہے۔ کسان قوانین کی منسوخی کے علاوہ کسی بات پر تیار نہیں ہیں۔ حکومت کی اب تک کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زرعی قوانین کو لے کر ایک بار پھر حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے حکومت پر کسانوں کو ادھر اور اُدھر کی باتوں میں الجھانے کا الزام لگایا ہے ۔راہول گاندھی نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ حکومت کی ستیہ گرہی کسانوں کو ادھر اُدھر کی باتوں میں الجھانے کی ہر کوشش بیکار ہے۔ کسان حکومت کے ارادوں کو سمجھتے ہیں ، ان کا مطالبہ واضح ہے کہ زرعی مخالف قانون واپس لو ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تینوں زرعی قوانین پر کسانوں کے احتجاج سے نمٹنے کے طریقے پرمرکز کی سرزنش کی اور کہا کہ جس طرح سے کسانوں کے ساتھ بات چیت ہوئی اس سے بہت مایوسی ہوئی۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ نے پیر کو کیس کی سماعت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ اگر حکومت ان قوانین پر عمل درآمد مؤخر نہیں کرتی ہے تو وہ ان پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper