Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar) on 09-January-2021
دربھنگہ: چین کے شہر ووہان سے کووڈ۔19 وائرس نے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے کر دہشت زدہ کر دیا ۔بالآخر اس کا حل نکال لیا گیا ہے۔ہندوستان جلد ہی کوڈ 19کا ٹیکہ ہر افراد کو لگایگے۔اس کی شروعات سب سے پہلے ہیلتھ کارکنوں اور ہیلتھ سے وابستہ افراد کو ٹیکا ویکسینیشن کر کے کیا جائے گا۔اس کی تیاری کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ایک طرف جہاں لایے جانے والے ٹیکوں کے اسٹاک کا انتطام کیا جا رہا ہے۔وہیں دوسری طرف ویکسینیشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔دربھنگہ کے تین مقامات پر ویکسینیشن کا ڈرائی رن (ریہرسل) کیا گیا۔ڈی ایم سی ایچ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر ، بہادر پور ، پارس اسپتال اور سپر اسپیشلیٹی اسپتال کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں ہر جگہ 25-25 سے مستفید افراد کا ڈمی ویکسینیشن کیا گیا۔ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے ڈی ایم سی ایچ کی نئی تعمیر شدہ عمارت سپر اسپیشلائٹ اسپتال پہنچ کر ڈرائی رن (ریہرسل) کا جائزہ لیا۔انہوں نے پہلے ویکسینیشن آفیسر ، دوسرے ویکسینیشن آفیسر سے مستحقین کی تصدیق کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پروٹوکول کے مطابق ہر ایک سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔انکے ساتھ پرائمری ہیلتھ سنٹر صدر کے ڈاکٹر رومی کماری نے ڈمی ویکسینیشن دی۔ اس دوران ویکسینیشن دینے والی اے این ایم انیتا کماری اور رجنی کماری کو بتایا کی 30 منٹ تک آپ کو آبزرویشن روم میں بیٹھنا ہے اور گھر جانے کے بعد کوئی پریشانی پیش آنے پر ایمرجنسی نمبر پر کال کریں گے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے آبزرویشن روم کا دورہ کیا اور ویکسینیشن کی تیاری کے لئے سول سرجن ڈاکٹر سنجیو کمار سنہا سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیکوں کی جلد از جلد فہرست بنائیں اور اس کے لئے ڈی ایم سی ایچ کے پرنسپل نے ٹیلیفون کے ذریعہ بقیہ ملازمین کی فہرست جلد سے جلد مہیا کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناگیندر کمار گپتا ، ڈی ایم سی ایچ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منی بھوشن شرما ، سینئر ڈپٹی کلکٹر گورو شنکر ، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر واسوا راج اور متعلقہ ڈاکٹر اور اہلکار موجود تھے۔