Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 29-January-2021
پٹنہ: جن نائیک کے نام سے مشہور بہار کے سابق وزیر اعلی آنجہانی کرپوری ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلوکار کیلاش خیر اور وشال مشرا نے اپنی دو گیت پیش کی ہے ۔ یہ گیت مشہور سیاست داں کی جینتی سے پہلے ہی ریلیز کردی گئی ہے ۔ اس بیچ کرپوری ٹھاکر کی پوتی نمیتا کمار ی نے اپنے دادا کیلئے وقف دو گیتوں کو ان کے یوم پیدائش پر ریلیز کیا ۔انہو ںنے کہا کہ آج بھی سب کو جن نائیک بہت یاد آتے ہیں ۔ یہ گانے ان کو وقف ہیں ۔ جن نائیک گیت ان کا ایک مختصر تعارف ہے اور زندآباد کے بارے میں مختصر بتایا گیا ہے کہ وہ کیسے جن نائیک بنے ۔ جن نائیک کو وشال مشر ا نے گایا ہے جبکہ گلوکار کوشل کشور نے گیت لکھا ہے۔ کوشل کشور نے بتایا کہ میں بھی بہاریوں اور کرپوری ٹھاکر جی کے اعزاز میں لکھنے کا موقع میرے لئے فخر کی بات ہے ۔